کوپن ہیگن: یوم دفاع پاکستان کی تقریب

کوپن ہیگن ڈنمارک میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب 6 ستمبر 2017 کو منعقد ہوئی، جس میں کوپن ہیگن سے بالخصوص اور ڈنمارک سے بالعموم بہت سے محب وطن افراد نے شرکت کی۔ پاکستان سوسائٹی کی طرف سے منعقد ھونے والی اس تقریب کے انعقاد میں چوہدری ولائت حسین اور میاں محمد منیر کی خصوصی کاوش شامل تھی۔ ڈنمارک میں پاکستان کے سفیر سید ذوالفقار علی گردیزی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ مختلف مذہبی اور سیاسی تنظیموں کے قائدین اور نمائندگان نے بھی بھرپور شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کی طرف سے علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی، چوہدری محمد اکرم جوڑا، حاجی غلام محی الدین، علامہ قاری ظہیر احمد قادری، چوہدری محمد شریف، راجہ محمد یسین اور انجینئر افتخار احمد نے نمائندگی کی۔ مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر 1965 کو دشمن کی طرف سے ہونیوالی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جو پاکستان کی مستحکم دفاع کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے تقریب میں اختتامی کلمات ادا کرتے ہوئے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان کی گراں قدر خدمات کو سراہا اور پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے مخلص اور جرآت مند سیاسی قیادت کی ضرورت پر زور دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top