ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کر کے بے گناہ مردو خواتین کو شہید کیا گیا: منہاج القرآن

سانحہ ماڈل ٹاؤن، جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے:حافظ غلام فرید
لاہور کے عہدیداران یونین کونسل سطح سے نیچے وارڈ تک تنظیم سازی مکمل کریں:اجلاس سے خطاب

لاہور (13 ستمبر 2017) تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید نے کہا ہے کہ منہاج القرآن لاہور کے کارکنان ممبر سازی مہم میں تیزی لائیں، لاہور کے عہدیداران یونین کونسل سطح سے نیچے وارڈ تک تنظیم سازی مکمل کریں، عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور لاہور کے ہر گھر تک ڈاکٹر طاہرالقادری کا پیغام پہنچائیں۔ لاہور کے کارکنان ہر PP حلقہ سے 10 ہزار نئے ممبرز بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیں۔ ملک میں حقیقی تبدیلی کا دروازہ اسی سے کھلے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں انصاف کے لیے جسٹس باقر نجفی کمیشن کی جوڈیشل رپورٹ کو پبلک کیا جائے، ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی کر کے بے گناہ مردو خواتین کو شہید و شدید زخمی کرنے والے کبھی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ شہداء کا قصاص لیں گے، قاتلوں کی منزل پھانسی کا پھندا اور جیل ہوگی۔ وہ پی پی 144 شالا مار ٹاؤن میں کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

اس موقع پر ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل، ثناء اللہ خان، اسلم طاہر، طارق الطاف سمیت منہاج القرآن لاہور پی پی 144 کے راہنما بھی موجود تھے۔

حافظ غلام فرید نے کہا کہ 17 جون کو لاہور کے کارکنوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ ظالم حکمرانوں کے جبر کا مقابلہ کر کے قربانیوں اور شہادتوں کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ شہدائے ماڈل ٹاؤن ہمارا فخر ہیں کبھی نہیں بھلا سکتے۔ حافظ غلام فرید نے کہا کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی جدوجہد مجبور اور پسی ہوئی عوام کے حقوق کی بحالی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی سیاست عوام کے مایوس چہروں پر مسکراہٹیں لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو تحفظ دینے والے نظام اور حکمرانوں نے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ لیا ہے۔ نام نہاد ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے کھربوں کی کرپشن کی جارہی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top