شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا منہاج کالج برائے خواتین میں فکری و تربیتی نشست سے خطاب

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج کالج برائے خواتین میں منعقدہ فکری و تربیتی نشست میں شریک سینئر کلاسز کی طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پڑھی لکھی بچیاں، بیٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ جس معاشرے کی خواتین تعلیم یافتہ ہونگی اس معاشرے اور ملک کو ترقی کی منازل طے کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے قوم کی بیٹیوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے عالمی معیار کے ادارے بنائے ہیں جہاں پسماندہ خاندانوں کی بچیاں باوقار انداز میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر غزالہ حسن قادری، فضہ حسین قادری اور پرنسپل منہاج کالج برائے خواتین ڈاکٹر ثمر فاطمہ بھی موجود تھیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top