برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے راولپنڈی میں احتجاج

پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے 8 ستمبر 2017ء کو احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں عوامی تحریک کے کارکنان کے علاوہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے قائدین نے مطالبہ کیا کہ برما میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم اور ان کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برما کو دہشت گرد ملک قراردیا جائے اور اس سے تمام روابط بھی ختم کیے جائیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top