چکوال: عوامی تحریک کا برما کے مسلمانوں کے حق میں احتجاج

پاکستان عوامی تحریک چکوال نے 8 ستمبر 2017ء کو پریس کلب چکوال سے لیکر تحصیل چوک تک نکالی۔ ریلی میں قائدین پاکستان عوامی تحریک کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف، مجلس وحدت المسلمین سٹوڈنٹ ونگز اور ڈسٹرکٹ بار کونسل کے اراکین کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ ریلی میں برما حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان برما حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرے۔ اقوام متحدہ اپنی امن فوج برما میں بھیجے تاکہ مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کا سد باب کیا جا سکے۔

توقیر اعوان ایڈووکیٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر ہمیشہ عزم بلند کیا اور عملی طور پر کردار ادا کیا اس وقت بھی انہوں نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اس ظلم کے سدباب کا مطالبہ کیا ہے۔ سعید شاہ مشہدی، حاجی عبدالغفور شیخ، ملک نذر حسین، چوہدری نذر حسین، ڈاکٹر سہیل جنجوعہ، ارسلان ملک، جہانگیر حسین، حاجی محمد صفدر، مجلس وحدت المسلمین کے راہنما اعجاز نقوی، نمائندہ نوائے وقت لاہور صفی الدین صفی، صدر ڈسٹرکٹ بار کونسل چوہدری امجد ایڈووکیٹ، زعفران زلفی ایڈووکیٹ، طاہر اعوان ایڈووکیٹ بھی ریلی کےشرکاء سے خطاب کیا۔ ریلی کی معاونت میں ایم ایس ایم نے اہم کردار ادا کیا۔ صدر پاکستان عوامی تحریک کلر کہار حاجی محمد طاہر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top