لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم
لاہور: جسٹس مظاہر نقوی نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات پر مبنی جسٹس باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ کو منظرعام پر لانےکا حکم دےدیا.#ModelTownMassacre pic.twitter.com/CWwWjq0Wr3
— PAT (@PATofficialPK) September 21, 2017
لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ شائع کرے۔ سانحہ کی انکوائری رپورٹ پبلک کرانے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین نے لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ اس کیس پر عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں دلائل دیئے تھے۔ دو روز قبل عدالت نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے جمعرات کو سنا دیا گیا۔
تبصرہ