لاہور ہائی کورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاون میں جسٹس باقر نجفی کمیشن کی انکوائری رپورٹ شائع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو فیصلہ سناتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ نے حکم دیا کہ پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاون کی انکوائری رپورٹ شائع کرے۔ سانحہ کی انکوائری رپورٹ پبلک کرانے کے لیے سانحہ ماڈل ٹاون کے شہداء کے لواحقین نے لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس مظاہر نقوی کی عدالت میں درخواست دائر کی تھی۔ اس کیس پر عدالت میں درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق ایڈوکیٹ اور بیرسٹر علی ظفر نے عدالت میں دلائل دیئے تھے۔ دو روز قبل عدالت نے اس کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا، جسے جمعرات کو سنا دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top