ڈنمارک: منہاج سکول آف اسلامک سائنسز کے سمسٹر امتحانات 2017

منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک کے شعبہ اردو / اسلامک ایجوکیشن کے سمسٹر امتحانات ستمبر 2017ء میں منعقد ہوئے، جس میں 200 سے زائد طلبا و طالبات نے شرکت کی۔ منہاج سکول آف اسلامک سائنسز ڈنمارک میں 7 مختلف لیول قائم کئے گئے ھیں جن میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کا جاری کردہ نصاب پڑھایا جاتا ھے۔

تمام اساتذہ معلمین و معلمات نے امتحان سے قبل طلبا و طالبات کو بھرپور تیاری کروائی۔ پرنسپل علامہ حافظ محمد ادریس الازھری نے اپنے سٹاف کے تعاون سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی اور امتحانات کے لیے نگران عملہ کا تعین کیا گیا۔ نظامت تعلیمات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے قائدین کو امتحانی سنٹر وزٹ کرنے کی خصوصی دعوت دی۔ کچھ والدین بھی نظام امتحان کو دیکھنے کیلئے تشریف لائے۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی کے ہمراہ حافظ سجاد احمد نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک، راجہ محمد افضل، سجاد احمد ساھی، امتیاز محمد، اعجاز احمد گوندل اور دیگر ذمہ داران نے امتحانی سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

رپورٹ : سجاد احمد ساھی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top