ڈائریکٹر انٹرفیتھ منہاج القرآن سہیل رضا کی بشپ ہمفری پیٹرز سے ملاقات

ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف فتویٰ پیش کیا

لاہور (29 ستمبر 2017) ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے بشپ ہمفری پیٹرز سے ملاقات کی اور انہیں ڈاکٹر طاہرالقادری کا دہشتگردی کے خلاف تاریخی فتویٰ کی کاپی پیش کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ چرچ آف پاکستان (پشاور ڈائسز) بشپ ہمفری پیٹرز نے کہا ہے کہ تمام مذاہب محبت، احترام انسانیت کا درس دیتے ہیں۔ اسلام بھی دین امن و محبت ہے اور اسلامی تعلیمات میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے عملی طورپر کام کیا ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔ ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا نے بشپ کو بتایا کہ منہاج القرآن انٹرفیتھ نے ہمیشہ احترام انسانیت اور مذاہب عالم کے پیروکاروں کا احترام کرنے کیلئے عملی جدوجہد کی ہے۔ ہم معاشرے میں باہمی رواداری اور مذہبی ہم آہنگی اور مذہبی اقلیتوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی قیادت میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل نے ہر سطح اور ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top