منہاج القرآن خوشاب کے سرپرست پیر اصغر علی شاہ گیلانی کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تعزیت

تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کے سرپرست، عظیم روحانی اور دینی شخصیت، آستانہ عالیہ گنجیال شریف کے سجادہ نشین پیر اصغر علی شاہ گیلانی کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 10 محرم الحرام کے دن آپ کا خوشاب میں انتقال ہو گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے قل خوانی میں ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیر طریقت سید اصغر علی شاہ سے گہری الفت و محبت والا تعلق تھا۔ انہوں نے ساری زندگی دین کی خدمت کی اور ایک رفیق کی حیثیت سے کام کیا۔ وہ پیر اور گدی نشین ہو کر بھی ایک صوفی اور فقیر تھے، جن کا شمار فقراء و اہل اللہ اور صلحاء و عرفاء میں ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ روز قیامت بھی انہیں اہل اللہ و صلحاء کی سنگت نصیب فرمائے۔ آمین

دریں اثناء پیر اصغر علی شاہ کی نماز جنازہ خوشاب میں ادا کی گئی، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم، علامہ غلام ربانی تیمور سمیت تحریک منہاج القرآن کے ضلعی قائدین و کارکنان اور لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ قل خوانی میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا ادریس قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پیر اصغر علی شاہ کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ولی تھے، جنہوں نے مرتے دم تک منہاج القرآن کے ساتھ اپنی سنگت قائم رکھی۔ اللہ تعالیٰ انہیں بلندی مراتب عطا فرمائے۔

تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب صدر برئگیڈئر ریٹائرڈ محمد اقبال احمد، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک سمیت مرکزی قائدین نے بھی سید اصغر علی شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top