منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کی روہنگیا مسلمانوں کے حق میں مظاہرہ میں شرکت

مؤرخہ 29 ستمبر 2017 بروز جمعۃ المبارک کو ساؤتھ افریقہ کے شہر ڈربن میں سیاسی و مذہبی تنظیموں نے ہزاروں روہنگیا مسلمانوں کی قاتل برما حکومت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا۔ اس احتجاجی مارچ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے اعلیٰ عہدیدارا ن اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ یہ احتجاجی مارچ گرے سٹریٹ مسجد سے شروع ہو کر ڈربن سٹی ہال پر اختتام پذیر ہوا۔ مارچ میں منہاج القرآن کے علاوہ پا کستان، بنگلہ دیش، ہیومن رائٹس کی تنظیموں، میڈیکل ایسوسی ایشنز، ڈاکٹرز، قانون دان، لوکل بزنس کمیونٹی سمیت دیگر سماجی رہنماؤں نے بھر پور حصہ لیا۔

صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے احتجاجی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برمی حکومت کو معصوم مسلمانوں پر ظلم و ستم فوری طور پر بند کرنا چاہیے، مسلم ممالک کو اس موقع پر یکجا ہو کر فلسطینی، کشمیری اور خصوصاً برما کے مسلمانوں کی مدد کرنی چاہیے۔ یو این او کو پوری دنیا خصوصاً برما میں مسلمانوں پر ظلم وستم رکوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

احتجاجی مارچ سے علامہ ایوب طفیل قادری (صدر MQI ڈربن) اور ڈپٹی میئر ڈربن ڈاکٹر فوزیہ پیر نے بھی مارچ سے خطاب کیا۔ ڈربن میں تمام کمیونٹی کے لوگوں نے بڑھ چڑھ کر پر امن مارچ کو کامیاب بنایا۔ مارچ کے آخر میں شرکا کی جانب سے ڈپٹی میئر ڈربن ڈاکٹر فوزیہ کو قرار داد پیش کی گئی جو کہ ساؤتھ افریقہ میں برما کے سفارت خانے کو دی جائے گی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top