آسٹریلیا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے زیراہتمام 30 ستمبر 2017 کو سیڈنی میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کے مہمان خصو صی منہاج ایشیا پیسفک کونسل (APC) کے امیر الشیخ علامہ محمد رمضان قادری تھے، جبکہ کانفرنس میں منہاج القرآن نیو ساؤتھ ویلز کے صدر ظہیر علوی، جنرل سیکرٹری محمد توصیف خواجہ، سیکرٹری انفارمیشن محمد واثق، منہاج ایشیا پیسیفک کونسل کے سینئر ممبر ڈاکٹر آصف خواجہ اور نیوساؤتھ ویلز آسٹریلیا کے مجلس شوریٰ کے اراکین سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان نے شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قر آن پاک و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کانفرنس سے فلسفہ شہادت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان قادری نے خانوادہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لبنانی نژاد سکالر شیخ فواد لبابا نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا اور سید الشہداء کی جرات و استقامت کو مظلوم اقوام کے لیے اسوہ حسنہ قرار دیا۔

کانفرنس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

رپورٹ: محمد توصیف خواجہ

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top