منہاج القرآن حیدرآباد کے وفد حضرت پیر علامہ عرفان چشتی سے ملاقات

منہاج القرآن حیدرآباد کے وفد نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کی سرپرستی کے حوالے سےحضرت پیر علامہ عرفان چشتی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماہانہ درسِ عرفانُ القرآن کے ذریعے سے مشن کے فروغ کا عمل زیرِغور لایا گیا۔ وفد کی قیادت امیرِ تحریک یونس القادری، ناظم علامہ جان محمد بروہی اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر خالد راجپوت نے کی۔ منہاج یوتھ اور مصطفوی اسٹوڈنٹس کے عہدیداران زوہیب حسین، دلنواز بلوچ اور زوہیب چنّا بھی اس موقع پر وفد میں شامل تھے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top