منہاج ماڈل سکول نور پور میں استحکام پاکستان تعلیمی کنونشن

مورخہ: 20 اگست 2008ء
منہاج ماڈل سکول نور پور میں 20 اگست 2008ء کو استحکام پاکستان تعلیمی کنونشن کے عنوان سے ایک پُر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت رانا منظور علی قادری صاحب ضلعی صدر تحریک منہاج پاکپتن نے کی۔ اس تقریب میں جناب محمد اقبال شریف صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور دیگر مہمانانِ گرامی محترم جناب سید خادم حسین شاہ صاحب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی وہاڑی زون)، محترم جناب عمر حیات خان صاحب (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر پاکپتن شریف)، محترم جناب منظور صاحب (ریٹائرڈ نیوی آفیسر) اور دیگر مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔

اس موقع پر منہاج ماڈل سکول کے طلبہ و طالبات نے ملی نغمے پڑھے اور تقاریر کیں۔ بعد ازاں مہمانوں نے سالانہ امتحانات 2008ء میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ محترم جناب محمد اقبال شریف صاحب (ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی)، سید خادم حسین شاہ صاحب (اسسٹنٹ ڈائریکٹر)، منظور صاحب اور دیگر مہمانوں نے بھی خطابات کیے۔

پرنسپل محمد اجمل قادری صاحب، صدر ایم، ای، سی، ڈاکٹر رفیق احمد یاسر صاحب اور جملہ اسٹاف نے تمام پروگرامز کو ترتیب دیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top