منہاج یونیورسٹی میں ’’شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس 19 اکتوبر کو ہو گی

طلباء و طالبات روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے انسانیت سوز سلوک کیخلاف احتجاجی واک بھی کرینگے

لاہور (17 اکتوبر 2017) منہاج یونیورسٹی (ٹاؤن شپ لاہور) کے زیر اہتمام ’’شہادت حضرت امام حسین علیہ السلام‘‘ کانفرنس 19 اکتوبر 2017 ء (جمعرات) کو دن 11 بجے منعقد ہو گی۔ کانفرنس میں جید علمائے کرام، مشائخ عظام شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے اختتام پر منہاج یونیورسٹی کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم، انسانیت سوز سلوک اور نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاجی واک کرے گی۔ واک کا مقصد روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف اقوام متحدہ، اسلامی دنیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو پیغام دینا ہے کہ وہ اپنا موثر کردار ادا کریں اور اس ظلم کو بند کروائیں۔ منہاج یونیورسٹی کے طلباء پرامن احتجاجی واک میں مطالبہ کریں گے کہ امت مسلمہ برما کے کمزور اور مدد کے طلبگار مسلمانوں کے لیے آواز اٹھائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top