جموں کشمیر عوامی تحریک کے قائدین کی بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات

جموں کشمیر عوامی تحریک کے وفد کی پارٹی صدر سردار منصور خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات 17 اکتوبر 2017ء کو ہوئی۔ یہ ملاقات تحریک انصاف کشمیر کی دعوت پر ہوئی۔ عوامی تحریک جموں کشمیر کے رہنماوں میں سردار اعجاز سدوزئی، سردار افتخار فاروقی، سردار نجم الثاقب، فیصل محمود بھی وفد میں شامل تھے جبکہ پی ٹی آئی کشمیر کی جانب سے سردار امتیاز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں سلطان محمود نے 22 اکتوبر 2017ء سے برمنگھم یوکے میں شروع ہونے والے ’’کشمیر ویک‘‘ کے لیے سپورٹ مانگی، جس پر عوامی تحریک جموں کشمیر کے رہنماوں نے ’’کشمیر ویک‘‘ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ ’’کشمیر ویک‘‘ 27 اکتوبر 2017ء کو جرمن برلن میں اختتام پزیر ہوگا، جہاں دیوار برلن سے جرمن چانسلر کی رہائش گاہ تک مارچ کیا جائےگا۔ کشمیر کاز اور مارچ میں شرکت کے حوالے سے جموں کشمیر عوامی تحریک کے رہنماوں نے بھرپور شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top