جہلم: نظامت تربیت کے زیراہتمام دینہ میں تربیتی کیمپ

منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت کے زیراہتمام دینہ میں منہاج ماڈل سکول نیو جھنگ میں کارکنان کی فکری و نظریاتی اور تحریکی تربیت کے حوالے سے 21 اکتوبر 2017ء کو خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ کیمپ میں مرکزی نظامت تربیت سےنائب ناظم اعلی تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ محمد منہاج الدین قادری اور علامہ محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی حوالے سے لیکچرز دیئے۔

کیمپ میں دینہ کے تین منہاج ماڈل سکولز کے سٹاف ممبران نے شرکت کی اور مرکزی نظامت تربیت کی کاوشوں کو سراہا اور آئندہ بھی تربیت کے لئے ان کوششوں کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ اس کامیاب کیمپ کے انعقاد پر MES کی مرکزی ٹیم، شرکت کرنے والے سکولز کےسٹاف، مبشر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔

رپورٹ:محمود مسعود قادری،کوارڈینیٹر کورسز

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top