ساؤتھ افریقہ: ڈربن میں حلقہ درود کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل Kwa Zulu Natal ساؤتھ افریقہ کے زیراہتمام 93 ویں ماہانہ محفل و حلقہ درود کا انعقاد 5 نومبر 2017ء کو اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر ڈربن میں کیا گیا۔ پروگرام میں منہاج القرآن ڈربن، پائن ٹاؤن سمیت دیگر علاقوں سے احباب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ حلقہ درود کا آغاز نماز مغرب کے بعد تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت مسعود قادری نے حاصل کی جبکہ محمد سعید قادری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاصل کی۔

صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق نقشبندی نے درود پاک کی فضیلت اور اہمیت پر خصوصی خطاب کیا۔ حلقہ درود کے آخر میں عالمی میلاد کانفرنس کے انعقاد اور ساؤتھ افریقہ سے خصوصی طورپر شرکت کرنے والے احباب کے بارے آگاہ کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر علامہ ایوب طفیل نے اجتماعی دردو و سلام پیش کیا اور سید عمرفاروق (ناظم دعوت وتربیت ) نے خصوصی دُعا کروائی۔ نماز عشا کے بعد شرکا میں لنگر تقسیم کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top