کھاریاں: منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم ویلفیئر ساجد حسین کے بھائی کی نماز جنازہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم ویلفیئر ساجد حسین کے بڑے بھائی کی نماز جنازہ کھاریاں کے نواحی گاؤں دھوریہ میں ادا کی گئی۔ مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ سید فرحت حسین شاہ، علامہ غلام ربانی تیمور، قاضی مدثر اور کارپی اٹلی سے علامہ وقار احمد منہاجین نے جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ منہاج القرآن کھاریاں کے کارکنان و قائدین نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ٹیلیفون پر مرحوم کے بلندی درجات کے لئے دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top