یاسر ارشاد تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر منتخب

تحریک منہاج القرآن ملتان کی ضلعی مجلس شوریٰ کا اجلاس 4 نومبر کو ہوا، جس کی صدارت مخدوم شہباز ہاشمی نے کی۔ اجلاس میں سینئر رہنماء یاسر ارشاد کو تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کا صدر منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں سابق ضلعی امیر پروفیسر جاوید اختر زواری، ضلعی ناظم تحریک انجینئر جواد صادق، میجرمحمد اقبال چغتائی، عمرچشتی، یاسر ارشاد، خالد محمود، مصباح اسحاق اورصوبائی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی بھی شامل تھے۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظم اعلیٰ کوارڈنیشن محمد رفیق نجم، مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر مزاری، ڈویژنل صدر راؤ محمد اسحاق اور تمام ضلعی رہنماؤں نے یاسر ارشاد کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top