اقبال ڈے پر منہاج یونیورسٹی کے وفد کی مزار اقبال پر حاضری

منہاج یونیورسٹی کے وائس چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی کے وفد کے ساتھ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر حاضری دی اور پھول رکھے۔ شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر 9 نومبر 2017ء کو منہاج یونیورسٹی کے وفد وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ڈین پولیٹیکل سائنس دیپارٹمنٹ ڈاکٹر قادر بخش، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، فیاض احمد وڑائچ، نورراللہ صدیقی، ڈاکٹر محمد اقبال نور صدر منہاج القرآن راوی ٹاؤن بھی شامل تھے۔

وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتح خوانی کی اور علامہ اقبال کے درجات کی بلندی اور استحکام پاکستان کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے چاک وچوبند دستے نے وفد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ پاکستان نیوی کے سٹیشن کمانڈر لاہور ڈاکٹر کموڈور ایس۔ ایم شہزاد نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر منہاج القرآن چلڈرن لیگ راوی ٹاؤن کے طالب علم احمد اقبال نور نے علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور فکر اقبال اور آج کے نوجوان کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔ یہاں ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مہمانوں کی تاثراتی کتاب میں علامہ اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے۔ آخر میں ڈاکٹر حسین محی الدین نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انسانیت کیلئے جینے والوں کی قبروں کو بھی اللہ نے آباد کر دیا، حکیم الامت علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ اللہ کے برگزید اور انعام یافتہ بندے تھے جن کی ساری عمر قرآن و سنت کی فکر اور عشق مصطفی ﷺ کے ترانے گاتے ہوئے بسر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی فکر عزت، غیرت اور جرات کے ساتھ زندگی گزارنے کے اسباق سے مزین ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top