بسلسلہ استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس کل مغل پورہ سے نکلے گا، قیادت چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کریں گے

لاہور (19 نومبر 2017) تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام بسلسلہ استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس 20 نومبر 2017 کو مغل پورہ سے باغبان پورہ تک نکالا جائے گا۔ چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین القادری جلوس کی قیاد ت کریں گے۔ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل ودیگر مرکزی، صوبائی، ضلعی اور پی پی حلقہ کے راہنما جلوس میں شرکت کریں گے۔ جلوس میں سینکڑوں عشاقان مصطفی ﷺ برقی مشعلیں، دیے، اسم محمد ﷺ والے کتبے اٹھائے درودوسلام کی صدائیں بلند کرتے شریک ہوں گے۔ جلوس مغل پورہ چوک، شالا مار لنک روڈ، شالا مار چوک سے گزرتا ہوا باغبان پورہ مین بازا ر میں معروف روحانی شخصیت الحاج پیر غلام حیدر ضیائی کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس میں بچے، بوڑھے، جوان شریک ہوں گے۔ جلوس کے راستوں کو سیدی مرشدی یانبی یانبی ﷺ، آمد مصطفی ﷺ مرحبا مرحبا اور خیر مقدمی بینرز سے سجایا جائے گا۔ جلوس میں معروف سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر، طلباء، کسان، مزدور راہنما اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک ہوکر اپنے آقا و مولی حضور اکرم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کرے گی۔ تاجر برادری اور اہلیان علاقہ شرکائے جلو س پر پھول نچھاور کریں گے۔ جلوس کے راستے میں دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی۔ جلوس شام 5:30 بجے مغل پورہ چوک سے روانہ ہوگا۔ شرکائے جلوس کے لیے حاجی غلام حیدر ضیائی کی رہائش گاہ پر ضیافت میلاد کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top