کویت: علامہ صادق قریشی کی صحافیوں کیساتھ نشست

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام علامہ صادق قریشی کے لندن سے کویت پہنچنے پر الیکٹرنک اور سوشل میڈیا کے نمائندگان کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دنیا بھر میں انسانیت اور خاص کر اُمتِ مسلمہ کے لیے تمام تر خدمات پر صحافیوں کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک منہاج القرآن کی تنظیمات محبت، امن، علم اور انسانیت کی فلاح کے لیے شب وروز مصروفِ عمل ہیں۔

مسلم ورلڈ اور دنیا بھر میں اسلام کو درپیش مسائل اور عالمی قیام امن کے لیے شیخ الاسلام نے انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے، جس کی دنیا معترف ہے۔ بالخصوص شیخ الاسلام کا دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتوی، اسلام کے روشن چہرے اور پرامن دین ہونے کو پیش کر رہا ہے۔ آج اتحادِ امت، عالمی امن اور اسلامی تعلیمات میں امن، بھائی چارہ، اخوت، حقوق العباد اور انسانیت کی قدر و منزلت کو اجاگر کرنے کے لیے منہاج القرآن دنیا بھر میں عملی طور پر مصروفِ عمل اور تمام تر طبقات کے لئے روشن مشعل ِ راہ بھی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت بھی حاجی عبدالرشید کی زیرِ قیادت اسی امن، علم اور انسانیت کی فلاح کے لیے مصروفِ عمل ہے۔ آقا ﷺ کے میلاد کے لیے حسبِ روایت اس سال بھی کویت بھر میں کم و بیش 30 محافل کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اختتام پر تمام معزز مہمانوں کے اعزاز میں پُر تکلف عشائیہ دیا گیا اور آخر میں درود وسلام بحضور سرورِ کونین ﷺ پیش کیا گیا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top