کویت: منہاج ہاؤس میں تربیتی نشست

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 24 نومبر 2017ء کو منہاج ہاؤس جلیب الشیوخ میں تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ننھے بچوں نے احادیثِ اربعین سنائیں۔

مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے بچوں کو کیش انعامات بھی دئیے۔ حاجی محمد انور شاہد نے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے بارے بریفنگ دی۔ صدرِ محفل علامہ صادق قریشی قادری الازہری نے منہاج القرآن کی تعلیمات اور شیخ الاسلام کے روحانی مرتبہ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اختتام پہ ضیافتِ میلاد تقسیم کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top