کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈین کمیونٹی) کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (انڈین کمیونٹی) کے زیرِاہتمام ماجد دہلوی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد اور عشائیہ کی تقریب 25 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے تربیتی گفتگو کی۔ اس موقع پر ماجد دہلوی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔ محفل کے اختتام پر درود و سلام اور ذکر ودعا کے بعد شرکاء کو عشائیہ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top