کویت: منہاج القرآن انٹرنیشنل جہرا کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت جہرا کے زیراہتمام 24 نومبر 2017ء کو محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک حاجی محمد طارق نے کی جبکہ کرامت علی قادری نے حمد پڑھی۔ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی سعادت محمد انور، خالد محمود، عبدالستار شیرازی، انوار الحق، امتیاز احمد پرنس اور صوفی عبدالمجید نے حاصل کی جبکہ حافظ یٰسین نے حدیثِ مبارکہ پیش کی۔ صدر منہاج القرآن حاجی عبدالرشید کے صاحبزادے ہارون الرشید نے انگریزی زبان میں مختصر خطاب کیا۔

علامہ محمد صادق قریشی نے صدارتی خطاب کیا اور میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور آقا علیہ السلام کے معمولات بیان کیے۔ پروگرام میں منہاج القرآن کویت جہرا زون کی طرف سے علامہ صادق قریشی کو شیلڈ پیش کی گئی۔ درود و سلام کے بعد ضیافتِ میلاد کا وسیع تر انتظام بھی کیا گیا۔

رپورٹ: چوھدری محمد ارشد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top