کویت: پاکستان عوامی سوسائٹی کے زیرِاہتمام محفل میلاد

پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِاہتمام ٹائیز سینٹر منطقہ شہداء میں محفلِ میلاد بعنوان ’’میرِ ِِ عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے‘‘ 24 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ مقامی نعت خواں حضرات نے آقا علیہ السلام کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ دیگر مقررین کے خطابات پروجیکٹر پر ڈسپلے کیے گئے۔

صدر منہاج القرآن حاجی عبدالرشید کے صاحبزادے ہارون الرشید نے انگریزی زبان میں مختصر خطاب کیا۔ صدرِ پاکستان عوامی سوسائٹی سید جعفر صمدانی نے معزز مہمان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ محمد صادق قریشی قادری الازہری ’’میرِ ِعرب کا آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے، میرا وطن وہی ہے میرا وطن وہی ہے‘‘ کے تناظر میں مدلل خطاب کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا، جس کے بعد تمام شرکاء کی تواضع شاندار ضیافتِ میلاد سے کی گئی۔

رپورٹ: چوھدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top