کویت: خیطان میں سالانہ میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 29 نومبر 2017 کو راجدھانی پیلس، خیطان مرکزی محفلِ میلادالنبیﷺ انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ِ پاک سے قاری صہیب انجم نے کیا۔الحاج حاجی عبدالرؤف بھٹی ناظم حلقہءِ درود نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ ثناء خانانِ مصطفیٰﷺ صوفی تنویر احمد، ریاض احمد سلطانی، امتیاز اور عطاء اللہ تیکر (انڈیا) نے محبتوں بھرے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محکمہ اوقاف کویت سے الشیخ عبداللہ نجیب سالم نے میلاد پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور عربی زبان میں خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلادالنبی ﷺ کا جشن نبیِ اکرم ﷺ سے محبت کا حسین انداز ہے۔ میلاد النبیﷺ کے جشن اور محبتوں کے اظہار کے لیے منہاج القرآن کی دنیا بھر میں کی جانے والی کاوشوں خراجِ تحسین کے قابل ہیں۔

پروگرام میں محمد ہارون الرشید نے آقائے دوجہاں سرورِ کون و مکاں ﷺ کی حیاتِ مبارکہ پہ انگریزی زبان میں مدلل مقالہ پیش کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت حاجی عبدالرشید نے اپنے صدارتی خطاب میں علامہ محمد صادق قریشی (انگلینڈ)، الشیخ عبداللہ نجیب سالم (محکمہ اوقاف کویت) اور دیگرتمام معزز مہانانِ گرامی قدر، کویت بھر کی تمام کمیونٹی، تنظیامت کے وفود اور شرکاءِ محفل میں موجود تمام خواتین و حضرات کا شکریہ ادا کیا۔کاروانِ مصطفوی ﷺ میں میں شریکِ سفر ہونے والے ننھے ممبران ڈاکٹر باغ حسین کے پوتوں اور طلعت محمود چوراہی کی دختران اور دیگر تاحیات ممبر شپ لینے والے معزز رفقاءکو مرکز سے موصول شدہ تاحیات اسناد مہمانِ خصوصی نے دیں۔ الشیخ عبداللہ نجیب سالم (محکمہ اوقاف کویت) کو صدر منہاج القرآن حاجی عبدالرشید نے شیخ الاسلام اور ڈاکٹر حسن محی الدین کی عربی زبان میں تصانیف بالترتیب الارھاب وفتنہءِ الخوارج اور دستورِ مدینہ پیش کیں۔

کویت بھر میں میلادِ مصطفیٰ ﷺ کیلیے منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی خدمات کے اعزاز میں عالمی سفیرِ ِامن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے اعزازی شیلڈ مہمانِ خصوصی علامہ محمد صادق قریشی کے دستِ اقدس سے صدر حاجی عبدالرشید، سینئر نائب صدر اول ڈاکٹر باغ حسین، سینئر نائب صدر دوئم محمد سرفراز اور جنرل سیکریٹری احمد حسین چوہدری نے وصول کی۔

صدارتی خطاب میں علامہ محمد صادق قریشی نے نبیِ مہتشم ﷺ سے تعلق کے پانچ تقاضوں علم، پہچان، محبت، خدمت اور فیضان پہ پرجوش انگلش، عربی اور اردو زبان میں علمی خطاب کیا۔ آپ نے دنیا بھر میں سرورِ کونین ﷺ کی تعلیمات پہ کماحقہ عمل کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو سراہا۔

کویت بھر میں تمام منعقدہ محافل میں محمد سلیم مختار احمد ساہی اور ان کی ٹیم نے منہاج القرآن ممبر شپ اور منہاج ویلفئئیر سوسائٹی کے ممبر شپ فارم کے سٹالز سجائے۔ علامہ کیے خطابات سے متاثر ہو کر الحمدو للہ بڑی تعداد نے منہاج القرآن میں شمولیت اختیار کی۔

کویت بھر سے منہاج القرآن کی تمام تر تنظیمات، فورمز اور تمام مذہبی، سوشل اور ویلفئیر کی تنظیامت کے قائدین و وفود اور خواتین و حضرات کی بھر پور شرکت کی۔ متحدہ وحدۃ المسملین کویت کے وفد نے شہباز احمد شیرازی کی قیادت میں شرکت کی۔

رپورٹ: محمد ارشد تبسم

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top