منہاج یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کے لئے تعاون

محترمی و مکرمی جناب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

عنوان : منہاج یونیورسٹی کی اپ گریڈیشن کے لئے تعاون

امید ہے کہ آپ اللہ کے فضل و کرم سے بخیریت ہونگے۔

جیسا کہ آ پ کے علم میں ہو گا کہ اللہ کے فضل کرم، حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق اور حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چیف ایگزیکٹو / چئیرمین بورڈ آف گورنر کی دعاؤں سے اکتوبر 2005 میں گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے منہاج یونیورسٹی کوچارٹر مل چکا ہے اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے بھی اسے 2006 میں Recognize کر لیا ہے۔ منہاج یونیورسٹی اس وقت فیلڈ میں موجود واحد یونیورسٹی ہے جو ادارہ منہاج القرآن کی زیر سرپرستی متوسط اور غریب طبقے کے بچوں کو کم فیسوں پر تعلیم و تربیت دے رہی ہے۔ اس یونیورسٹی کو نہ تو حکومت کی طرف سے کوئی مالی امداد مل رہی ہے اور نہ ہی اسے کسی سرمایہ دار کی مالی معاونت حاصل ہے۔ جبکہ یہ یونیورسٹی کسی کمرشل مقاصد کے حصول کے لئے قائم نہیں کی گئی ہے۔

اس یونیورسٹی کے معیار کو مزید بہتر کرنے اور طلبہ و طالبات کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام تحریکی رفقاء اور وابستگان کے لئے دنیا اور آخرت میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کا یہ نادر موقع ہے جن کے لئے آپ اپنے عطیات درج ذیل مدات پر خرچ کرنے کے لئے ارسال کر سکتے ہیں:

1۔ طالبات کے لئے ہاسٹل کی تعمیر :

ہرسال تحریکی خاندانوں کی سینکڑوں طالبات صرف اس وجہ سے یونیورسٹی میں داخلہ سے محروم رہ جاتی ہیں کہ طالبات کے لئے ہاسٹل کا کوئی بندو بست نہیں۔ طالبات کے لئے ہاسٹل کی تعمیر ایک اہم ضرورت ہے۔ آپ طالبات کے لئے ہاسٹل کا بلاک اپنے یا اپنے بزرگوں کے نام یا ملکی / علاقائی تنظیم کے نام سے تعمیر کروا سکتے ہیں۔

2۔ کنٹین کی تعمیر:

ابھی کوئی ایسی کنٹین موجود نہیں جہاں طلبا و طالبات، ان کے والدین اور مہمانوں کے لئے خدمت اور تواضع کا خاطر خواہ بندو بست ہو۔ لہذا آپ طلبا و طالبات کے لئے کنٹین کی تعمیر میں بھی حصہ لے سکتے ہیں جس کی لاگت 10 لاکھ روپے تجویز کی گئی ہے۔

3۔ Creation of Chairs :

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر کی تین سال کی تنخواہ سے چیئر کا ا پنے یا اپنے کسی بزرگ کے نام سے کروا سکتے ہیں۔ جس پر کل ڈونیشن 10 لاکھ روپے ہوگی۔

4۔ Institution of Medals :

آپ اپنے یا اپنے کسی بزرگ/ عزیز یا ملکی / علاقائی تنظیم کے نام سے کانووکیشن میں ایسے طالب علم کو میڈل دے سکتے ہیں، جس نے کسی خاص مضمون میں مہارت حاصل کی ہوگی یا کوئی اعزاز حاصل کیا ہوگا، اس پر 2 لاکھ سالانہ اخراجات ہونگے۔

5۔ Institution of Scholarship :

BA, MA, M.Phil یا PHD کے ذہین / مستحق طالب علم کو دو یا تین سال کے لئے ماہوار وظیفہ دے سکتے ہیں جو کہ 5 ہزار سے 15 ہزار روپے ماہوار ہو سکتا ہے یہ اخراجات 2 لاکھ سالانہ ہوں گے۔

6۔ :Development of Science / Computer Laboratories

سائنسی مضامین کی کما حقہ تعلیم کے لئے سائنس اور کمپیوٹر لیبارٹریز کا قیام ناگزیر ہوتا ہے جبکہ جدید سائنسی لیبارٹریز طلباء کے لئے ایک ایسی پرکشش سہولت ہے جس سے کسی تعلیمی ادارے میں داخلوں کو جلا ملتی ہے۔ منہاج یونیورسٹی میں سائنس لیبارٹریز کے قیام کے لئے 3 لاکھ روپے سالانہ کے عطیات اس مسئلے پر قابو پانے کے لئے کافی ہونگے۔

7۔ Subcribing for the International Journals :

طلباء و طالبات کو جدید ترین علمی تحقیق اور معلومات سے آگاہی کے لئے انٹرنیشنل جرنلز ایک اہم ذریعہ ہیں مگر ان پر خطیر رقم خرچ ہوتی ہے۔ طلبا کو یہ سہولت فراہم کرنے کے لئے آپ اپنا مالی تعاون اور صدقات ان جرنلز کی خریداری کے لئے بھی بھجوا سکتے ہیں اور تقریبا ایک لاکھ سے دو لاکھ فی سال کی ادائیگی سے یونیورسٹی کی لائبریری کے لئے ریسرچ جرنلز کی فراہمی کی صورت میں کار خیر میں حصہ لے سکتے ہیں۔

8۔ Subcribe for Books :

لائبریری کسی علمی ادارے کے موثر ہونے کی پہچان ہوتی ہے۔ تحریک احیائے علوم کے زمانے میں مسلمان علماء نے لائبریریز کے مدد سے دنیا بھر کو علم کے نور سے روشن کیا تھا۔ آج ہمیں اعلیٰ لائبریری کی اشد ضرورت ہے اس مد میں کتابوں کی خریداری کے لئے ایک سے 10 لاکھ روپے تک کی سالانہ گرانٹ ایک مناسب رقم ہے۔

آپ اپنے عطیات منہاج یونیورسٹی کے اکاؤنٹ نمبر (HBL-1104-89) (HBL-1828-7) منہاج القرآن برانچ یا امورخارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دفتر کی معرفت بھجوا سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

الداعی الی الخیر

(جی ایم ملک )
پرنسپل سیکرٹری ٹو حضور شیخ الاسلام
ڈپٹی رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور
Cell: 0092-300-9463053, Ph:0092-42-5168122 Fax: 5168184
www.mul.edu.pk, E-mail: mmqadri@gmail.com

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top