منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر علی عمران کی والدہ کا انتقال

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نائب صدر علی عمران کی والدہ قضائے الہی سے انتقال کر گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں ادا کی گئی۔ مرکز منہاج القرآن سے علامہ غلام اصغر صدیقی ناظم علما کونسل پنجاب، علامہ محمد منہاج الدین نائب ناظم تربیت، ظل حسن صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یورپ، فخر زمان عادل مرکزی رہنما منہاج القرآن انٹرنیشنل دبئی، علی خان میڈیا کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک، قاضی مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فارن افئیرز MQI اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے جنازہ میں شرکت کی۔ نماز جنازہ نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک علی عمران نے خود پڑھائی جبکہ علامہ غلام اصغر صدیقی نے خصوصی دعا کروائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top