منہاج القرآن جنوبی کوریا کے زیراہتمام 20 ویں سالانہ میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیرِ اہتمام 20 ویں سالانہ محفل میلاد کانفرنس 17 دسمبر 2017ء کو انچن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ایشین کونسل ساؤتھ کوریا کے عہدیداروں، جنوبی کوریا میں موجود جملہ دینی ومذہبی تنظیموں اور جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان بزنس کمیونٹی کوریا، پاکستان ایمبیسی کوریا کے عہدیدار اور پاکستانی کمیونٹی کے کثیر افراد بھی شریک ہوئے۔

پاکستان سے مرکزی نظامت تربیت کے اسکالر علامہ محمد محمود مسعود قادری نے کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ محمود مسعود قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے صدر جميل احمد چودھری کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ تحریک منہاج القرآن عالمی سطح پر محبت، رواداری کے فروغ کےلئے کوشاں ہے اور افراد امت کے دلوں میں محبت و عشق مصطفٰی صلی اللہ علیہ و سلم کے چراغ روشن کرنے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا جميل احمد چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دعا کی۔ آخر میں تمام مہمانوں کو پر تکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top