ڈاکٹر محمد خواجہ اشرف نے پوری زندگی عشق رسول کے لئے وقف کردی: ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

سوئم کی تقریب یکم جنوری کو بعد نماز عصر رحمانیہ مسجد میں ہو گی: راؤاشتیاق

سربراہ پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ ڈاکٹر خواجہ محمد اشرف نے پوری زندگی عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں وقف کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو رحمانیہ مسجد میں خواجہ صاحب کی نماز جنازہ کے بعد ٹیلی فونک گفتگو میں کیا۔

پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، سابق ایم این اے دوست محمد فیضی، مرزا اختیار بیگ، فیصل ایدھی، سراج قاسم تیلی، ایس ایم منیر، علامہ مجددی، علامہ غلام دستگیر مجددی، مفتی رفیق الحسنی، نعیم انصاری، سید ظفراقبال، مرزا جنید علی، مسعود عثمانی، زاہد لطیف مشتاق صدیقی، راؤ کامران محمود، اطہر جاوید صدیقی، سید ظفر اقبال، قیصر اقبال قادری، فہیم خان، عبد الواحد قاسمانی، عدنان رئوف انقلابی، ثاقب، شفقت شیخ، راو اشتیا ق احمد، رانا اسلم اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ راؤ اشتیاق کے مطابق مرحوم کی رسم سوئم پیر کو بعد نماز عصررحمانیہ مسجد میں ہوگی۔ جبکہ بعد نماز مغرب ایصال ثواب کے لیے محفل میلاد بھی ہوگی۔




چند یادگار تصاویر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top