اسسٹنٹ ڈائریکٹر DFA محمد وسیم افضل قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نظامت امور خارجہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد وسیم افضل قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ نارنگ منڈی میں ادا کی گئی۔ ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک کیساتھ مرکزی وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وفد میں قاری ریاست علی چدھڑ، محمد سعید اختر، علامہ غلام ربانی تیمور، ندیم اعوان، محمد طیب اور محمد امجد شامل تھے۔

نماز جنازہ سجادہ نشین آستانہ عالیہ بابا بونیر شریف پیر سید حسین شاہ نے پڑھائی، جس میں تحریک منہاج القرآن نارنگ منڈی کے قائدین و کارکنان اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر جی ایم ملک اور مرکزی وفد نے محمد وسیم افضل سے تعزیت بھی کی۔ مرحوم صوفی محمد افضل قادری آستانہ عالیہ غوثیہ ترمذیہ نارنگ منڈی کے سجادہ نشین، عالم دین اور صوفی بزرگ تھے، ان کا اتوار کو انتقال ہو گیا تھا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top