ڈبلن میں میلاد النبی ﷺ کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں میلاد کانفرنس 2017ء کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء و اراکین وابستگان اور پوری ایگزیکٹیو ٹیم کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین اور مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز حافظ محمد تنویر حسین نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ ثناء خوانان مصطفی سید ذیشان شاہ، عبداللہ، محمد عارف، ڈاکٹر گلزار احمد، رضوان احمد طور اور فرقان اسلم نے آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے جبکہ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکٹری محی الدین نے ادا کیے۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے محبت و ادب رسول کے موضوع پر نہایت مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کا مرکز و محور حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ ہے اور دین کی اصل محبت و ادب مصطفی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت و تعلق ہی حقیقتاً ایمان ہے یہ تعلق اگر مضبوط اور مستحکم ہو تو ایمان کامل ہے۔

میلاد کانفرنس میں پیر شیراز حسین قادری سجادہ نشین دربار عالیہ ابدو پور شریف میرپور اور پیر غلام دستگیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ پیر شراز حسین قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ منہاج القرآن اس دور کی وہ واحد تحریک ہے جو صحیح معنوں میں اصلاح احوال امت کے لئے اہم کردار ادا کر رہی ہے اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی تنظیم جس طریقے سے ان روحانی پروگرام کا انعقاد کرکے ہمارے ایمان کی تازگی کا سامان کرتی ہے اس پر میں انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس دور حاضر کی ایسی دینی وانقلابی تحریک ہے، جس کے دعوتی وتبلیغی، اخلاقی و روحانی، فکری و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات اصلاح احوال امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے بلکہ علمی فکری حلقوں میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے۔

کانفرنس میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کےخطابات کے کچھ ویڈیو کلپ میں دیکھائے گئے اور انکی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا جس پر شرکاء نے خصوصی طور پر دلچسپی لی۔ کانفرنس میں پیر شیراز حسین قادری، پیر غلام دستگیر معروف قانون دان چوہدری، عمران خورشید، عتیق باجوہ پی ٹی آئی آئر لینڈ کے صدر امتیاز خان اور ان کی پوری ٹیم پی ٹی آئی آئرلینڈ کشمیر کے ایگزیکٹیو چودھری عجیب اور ملک ازاد عوان، محمد یوسف سید توصیف شاہ برے اسلامی سینٹر کی چیف آرگنائزر وارث علی اور دیگر حباب شامل تھے۔

اس کانفرنس کے انتظام وانصرام پر جن احباب نے خصوصی تعاون کیا۔ ان میں حافظ محمد سعید، ڈاکٹر مدثر، ڈاکٹر گلزار احمد، رضوان احمد طور، سید ذیشان شاہ محی الدین، سرفراز مہر چوہدری، عمران خورشید، عرفان مشتاق، محمد یوسف، پیر شیراز حسین قادری، محمد نعمان بھٹہ، ثالث حسین اور دیگر احباب شامل تھے۔ آخر میں تمام احباب نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ قدس میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا۔ پیر غلام دستگیر نے خصوصی دعا کروائی اور ضیافت میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top