نیلسن منڈیلا کے آبائی گاؤں ’ماویزو‘ میں کرسمس کی تقریب

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے راہنماؤں کی خصوصی شرکت، تحائف پیش کئے

لاہور (3 جنوری 2018) نیلسن منڈیلا کے آبائی گاؤں ’ماویزو‘ میں کرسمس کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹر نیشنل ساؤتھ افریقہ کے جملہ فورمز نے شرکت کی، نیلشن منڈیلا کے پوتے مانڈلا منڈیلا نے فیملی سمیت مسیحی برادری کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی، تقریب میں ناظم منہاج القرآن انٹر نیشنل ساؤ تھ افریقہ رانا محمد آصف جمیل، محمد اصغر وڑائچ، فیاض اکبر، محمد لطیف چشتی سمیت تحریک منہاج القرآن کے راہنماؤں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے کرسمس کے موقع پر منعقدہ اس تقریب میں سینکٹروں مستحق بچوں میں بیش قیمت تحائف تقسیم کئے گئے۔ بچوں کی خصوصی دلچسپی کے لیے Jumping Castle سمیت دیگر جھولوں کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ تحریک منہاج القرآن کرسمس کی اس تقریب کا اہتمام کرتی ہے اور مسیحی برادری کی خوشی میں شریک ہوتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے رہنما رانا محمد آصف جمیل نے کہا کہ ایسی تقاریب کے انعقاد سے نفرتوں کو ختم کر کے محبت کے رویوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری امن اور محبت کا دوسرانام ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے ہمیشہ امن اور محبت کی تعلیم دی۔

دریں اثناء منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کے راہنماؤں فیاض اکبر، محمد طیب، رانا آصف جمیل، اصغر وڑائچ اور نوید چیمہ نے نیلسن منڈیلا کے پوتے چیف مانڈلا منڈیلا سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر کے قیام ودیگر فلاحی منصوبہ جات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اہم ملاقات میں ساؤتھ افریقہ کی رائل فیملی کے تحت قائم منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر چیف مانڈلا منڈیلا نے منہاج القرآن انٹر نیشنل کے راہنماؤں کا دورۂ پاکستان میں شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top