خوشاب: پیر سید ضمیر حیدر گیلانی نون لیگ چھوڑ کر پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے

وادئ سون ضلع خوشاب کی نامور مذہبی اور سیاسی شخصیت سجادہ نشین آستانہ عالیہ کھوڑہ شریف پیر سید ضمیر حیدر گیلانی مسلم لیگ نون چھوڑ کے پاکستان عوامی تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔

حلقہ پی پی 39 ضلع خوشاب پاکستان عوامی تحریک کے صدر ملک حاجی محمد ریاض، نائب صدر تحریک منہاج القرآن طاھر محمود گھنال، ناظم ملک طارق محمود اور ملک سلیم اقبال نے پیر سید ضمیر حیدر گیلانی سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پیر سید ضمیر حیدر گیلانی کو ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی مکمل حمایت کرنے اور پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر انکا شکریہ ادا کیا۔

پیر سید ضمیر حیدر گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اہل سنت والجماعت کی حقیقی اور سچی قیادت ہیں اور حسینی مشن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مسلم لیگ نون نے ختم نبوت پہ حملہ کرکے تمام مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے اور مسلم لیگ نون کو اس کا خمیازہ اس دنیا اور آخرت میں بھگتنا پڑے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہیدوں کا خون رنگ لائیگا اور پاکستان میں مصطفوی انقلاب کا سویرا جلد طلوع ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top