ساؤتھ افریقہ: MWF کی کرسمس کے موقع پر نیلسن منڈیلا کے آبائی علاقہ ماویزو میں خصوصی تقریب

مؤرخہ 25 دسمبر 2017 کو کرسمس کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ساؤتھ افریقہ کی طرف سے نیلسن منڈیلا کے آبائی گھر ماویزو (MVEZO) ایسٹرن کیپ ساؤتھ افریقہ میں عظیم الشان پارٹی کا بندوبست کیا گیا، جس کے تمام انتظامات منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ایسٹرن کیپ نے کیے اور اس پروگرام کے انعقاد کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے تمام زونز نے بھر پور تعاون کیا اور ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ رانا محمد آصف جمیل، ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ محمد اصغر وڑائچ، ناظم پبلک ریلیشن ایسٹرن کیپ فیاض اکبر اور محمد لطیف چشتی سمیت دیگر احباب نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا چیف مانڈلا منڈیلا نے اپنی فیملی سمیت اس پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور لوکل کمیونٹی کی کثیرتعداد نے اس پروگرام میں شرکت کی۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس پروگرام میں ہزاروں مستحق بچوں کو خوراک اور گفٹ پیک تقسیم کیے گئے اور بچوں کی خصوصی انٹر ٹینمنٹ کیلئے (JUMPING CASTLE) کا خصوصی بندوبست بھی کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ پروگرام MWF ایسٹرن کیپ 2010 ہر سال مناتی رہی ہے اور اس کے سارے اخراجات بھی MWF ہی برداشت کرتی ہے۔

پروگرام کے اختتام پر چیف مانڈلا منڈیلا کے ساتھ منہاج القرآن ساؤتھ افریقہ کےعہدیداران فیاض اکبر، محمد طیب، رانا آصف جمیل، محمد اصغر وڑائچ اور نوید چیمہ نے خصوصی میٹنگ بھی کی اور منہاج القرآن اسلامک اینڈ کمیونٹی سنٹر مٹاٹا کے قیام بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور رائل فیملی کے زیر انتظام چلنے والے پروجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں چیف مانڈلا منڈیلا نے دورہ پاکستان پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کا شکر یہ ادا کیا۔

رپورٹ: محمد اصغر وڑائچ (سیکرٹری جنرل منہاج القرآن انٹرنیشنل ایسٹرن کیپ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top