ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن کی دورہ یورپ سے وطن واپسی

رپورٹ: ایم ایس پاکستانی

ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی گذشتہ روز دو ماہ کے دورہ یورپ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ آپ صبح 6 بجے فرانس سے لاہور ایئر پورٹ پر تشریف لائے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین اور کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ مرکزی قائدین نے پھولوں کے ہار اور گلدستے پیش کر کے آپ کو خوش آمدید کہا۔ لاہور ایئر پورٹ سے آپ کو گاڑیوں کے ایک بڑے قافلہ کے ساتھ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن تک لایا گیا۔

مرکزی سیکرٹریٹ پہنچنے کے بعد آپ نے بتایا کہ الحمدللہ میری دورہ یورپ سے کامیاب واپسی ہوئی ہے۔ میں نے دو ماہ میں فرانس، ناروے، ڈنمارک کے علاوہ دیگر ممالک میں تحریک کے منعقدہ مختلف پرگراموں، کانفرنسز اور جلسوں میں شرکت کی۔ فرانس میں عرفان القرآن کے حلقہ جات بھی خصوصی طور پر منعقد ہوئے۔ یورپ میں تحریک منہاج القرآن تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔





تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top