منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام کرسمس اور سال نو کی تقریب

تحریک منہاج القرآن کے صدر و منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ امن کیلئے ضروری ہے تمام مذاہب کے لوگ ہر ایک دوسرے کے نظر یات اور جذبات کا احترام کریں، دنیا کا امن بین المذاہب مکالمہ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منہاج یونیورسٹی لاہور سکول آف ریلیجنسز آف فلاسفی کے زیراہتمام کرسمس اور سال نو کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تقریب کی صدارت ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم غوری، ڈاکٹر ہر من روبوغ، ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز سہیل رضا، بشپ منورمل شا ء، ڈاکٹر جیمز چنن، ڈاکٹر کنول فیروز، ڈاکٹر مرقس فدا، ریورنڈ حنوک حق، ڈاکٹر وکٹر عزرایا، ریورنڈ امجد نیامت، ریورنڈسیموئیل نواب، پاسٹر صدیق پاول اور پاسٹر فراز نے شرکت کی۔ ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈڈاکٹر ہرمن نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ سہیل احمد رضا نے کمپیئرنگ کے فرائض سرانجام دئیے۔ اس موقع پر امن کے گیت گائے گئے۔ بشپ منورمل شاء نے امن کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر مہمانان گرامی کو منہاج یونیورسٹی لاہور کی مختلف فکیلٹیز کا دورہ کروایا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہاکہ مسیحی عوام پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے برسر پیکار ہیں، پاکستان بلاتفریق رنگ و نسل و مذہب ہر شہری کا وطن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ مسیحی اساتذہ نے تعلیمی شعبہ میں پاکستان کی بے مثال خدمت کی۔ مسیحی رہنماؤں نے عالمی امن کے فروغ اور بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارہ کے ضمن میں ڈاکٹر طاہر القادری کی خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا اور تحریک منہاج القرآن کی کاوشوں کو سراہا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top