موریشس: سال نو 2018ء کی آمد پر محفل میلاد

منہاج القرآ ن انٹرنیشنل موریشس کے زیراہتمام 31 دسمبر2017 کو تاریخی گیارہویں شریف اور نئے سال کے آغاز پر شفیق بھائی کی رہائش گاہ پر میلاد کی ایک پروقار محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز 9 بجے شب ہوا۔ تلاوت کی سعادت محمد علی بھائی نے حاصل کی جبکہ علی اصغر، محمد اقبال اور ٹیم نے ملکر خوبصورت انداز میں نعتیں اور منقبتیں پیش کیں۔

محفل میں صدر منہاج القرآن نٹال ساؤتھ افریقہ علامہ طاہر رفیق مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے خصوصی خطاب بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج نوجوان بچے ڈرگ اور بری سوسائٹی اختیار کر رہے ہیں اگر آج والدین اپنی اولادوں کو ان برائیوں سے بچانا چاہتے ہیں توانہیں کسی روحانی مرکز سے جوڑنا ہوگا جہاں سے عشق مصطفے اور محبت اولیاء کے جام انہیں پلانا ہونگے۔ علوم ظاہریہ کے علاوہ علوم باطنیہ وتصوف کی تعلیم دینا ہوگی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں نوجوانوں کو کہا کہ حضور غوث پاک کی محبت تب ملے گی جب آپ بھی اپنے والدین کی فرمانبرداری کریں گے۔

خطاب کے بعد پھر نعت اور منقبت کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوا 2017 سال الوداع ہورہا تھا، ادھر سال 2018 کی آمد پر محفل کی رونقوں میں مزید اضافہ ہوا، علی اکبر اور محمد شفیق اینڈ پارٹی نے نعتیہ کلام پڑھے، جس سے وجدانی کیفیت بن گئی۔ اس طرح سال 2018 کا استقبال جھوم جھوم کر درود پاک سے کیا گیا۔ اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ آخر میں حضرت بھائی احمد علی چشتی اور علامہ طاہر رفیق نے رقت آمیز دعا کروائی۔ اس پروگرام میں موریشس بھر سے مہمان خواتین و حضرات اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ آخر میں شرکا کوموریشس کی مشہور ڈش دال پوری کھیر مٹھائی کولڈرنک اور چائے اور طرح طرح کے کھانے پیش کئے گئے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top