گوجرخان: تنویر پاشا کے والد حاجی پنوں خان مرحوم کی رسم چہلم

منہاج القرآن انٹرنیشنل مڈلینڈ برطانیہ کے سیکرٹری جنرل تنویر پاشا کے والد حاجی پنوں خان مرحوم کی رسم چہلم ان کے آبائی گاؤں بیول گوجر خان میں ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز سے مرکزی رہنما علامہ غلام ربانی تیمور، علامہ علی اختر اعوان اور قاضی مدثر الاسلام نے شرکت کی۔ محفل میں علاقہ کی معزز شخصیات کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور مرکزی قیادت کی جانب سے تنویر پاشا سے تعزیت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top