شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت، تعلیمات اور فکر پر مختلف یونیورسٹیز میں تحقیقی کام
بحمد اﷲ تعالیٰ اِس وقت دنیا کی مختلف یونی ورسٹیوں میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت، فکر، علم، تجدیدی کام اور آپ کی قائم کردہ عالم گیر ’تحریک منہاج القرآن‘ - جو دنیا کے نوے سے زائد ممالک میں اپنا نیٹ ورک رکھتی ہے - کے بارے میں MPhil اور PhD کی سطح پر مقالہ جات لکھے جارہے ہیں۔
ان میں سے چند ایک یہ ہیں:
1۔ ڈاکٹر محمد رفیق حبیب الازہری نے University of Aberdeen, Scotland, UK سے شیخ الاسلام کی ideology کے تقابلی پہلو پر A classical Analysis of the Ideology of Dr Muhammad Tahir-ul-Qadri with Special Reference to Islamic Revivalism کے عنوان سے PhD کا مقالہ لکھا ہے۔
2۔ پیرس میں National Institute of Oriental Languages and Civilizations میں اسلامک اسٹڈیز کے ایسوسی ایٹ پروفیسر Francesco Chiabotti نے فرانسیسی زبان میں The posthumous fortune of the hadith reported by Qushayri in the Risala کے عنوان سے 750 صفحات کا PhD مقالہ لکھا ہے۔ اس میں مختلف مقامات شیخ الاسلام کو quote کیا گیا ہے۔
3۔ ڈاکٹر نعیم انور نعمانی نے کراچی یونی ورسٹی سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علم الحدیث میں خدمات پر PhD کا مقالہ لکھا۔
4۔ ملبورن یونی ورسٹی آسٹریلیا سے ایک انگریز طالب علم مسلمانوں میں پائے جانے والی انتہاء پسندی کے موضوع پر PhD کا مقالہ لکھ رہا تھا جو کہ سراسر اِسلام کی حقیقی فکر کے برعکس تھا۔ مقالہ قریب التکمیل تھا کہ اِسی اِثناء میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ’دہشت گردی اور فتنہ خوارِج پر مبسوط تاریخی فتویٰ‘ شائع ہوا تو طالب علم نے یونی ورسٹی انتظامیہ کو درخواست دی کہ اب تک اُس نے جو کچھ بھی لکھا ہے وہ خلافِ حقیقت ہے۔ لہٰذا اُسے مزید دو سال کا وقت دیا جائے تاکہ وہ شیخ الاسلام کے فتویٰ کی روشنی میں اپنا تحقیقی کام اسلام کی حقیقی فکر کے مطابق دوبارہ کرسکے۔
5۔ شیخ الاسلام کے تصورِ ولایت پر المصطفیٰ یونیورسٹی قم (ایران) میں ڈاکٹر فدا حسین عابدی نے ـ’مرجعیتِ علمی اَہل بیتِ اَطہار پر ڈاکٹر طاہرالقادری کا نکتہ نظر‘ کے عنوان سے پی ایچ ڈی کا مقالہ لکھا ہے۔
6۔ ایران میں ہی ’شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کی فکری و دینی کاوشیں‘ کے عنوان سے یونس حیدری نے ایم فل کا مقالہ لکھا ہے۔
7۔ مسلم دنیا کی قدیم ترین یونی ورسٹی جامعہ ازہر، قاہرہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے عظیم علمی شاہکار ’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ پر دو PhDs کی جارہی ہیں۔ ایک PhD کا موضوع ’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ کی جلد نہم (معجزات) ہے، جب کہ دوسری PhD کا موضوع سیرتِ طیبہ کی تاریخ میں لکھا جانے والا دو جلدوں پر مشتمل پہلا ’مقدمہ سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘ ہے۔
8۔ ذکاء اﷲ عباسی نے ناردرن یونی ورسٹی نوشہرہ خیبر پختونخواہ سے ’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا لسانی جائزہ (پہلی دو جلدیں)‘ پر MPhil کا مقالہ لکھا ہے۔
9۔ منہاج یونی ورسٹی لاہور میں MPhil کی سطح پر ’شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تفسیری تفردات‘ پر محمد حسین آزاد نے مقالہ مکمل کیا۔
10۔ بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں ’ملکی سیاست میں عورتوں کا کردار (ڈاکٹر طاہرالقادری کے افکار کی روشنی میں)‘ کے موضوع پر MPhil سطح کا مقالہ لکھا گیا ہے۔
11۔ بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں ’ڈاکٹر طاہرالقادری اور مولانا مودودی کے سیاسی اَفکار کا تقابلی جائزہ‘ کے عنوان سے MPhil سطح کا مقالہ لکھا گیا ہے۔
12۔ بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں ’عالمی سطح پر قیامِ اَمن کے سلسلے میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی خدمات‘ کے عنوان سے MPhil سطح کا مقالہ لکھا گیا ہے۔
13۔ بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں ’ڈاکٹر طاہرالقادری اور جاوید غامدی کے معاشی اَفکار کا تقابلی جائزہ‘ کے عنوان سے MPhil سطح کا مقالہ لکھا گیا ہے۔
14۔ بہاؤ الدین زکریا یونی ورسٹی میں ’حرکت زمین کے حوالے سے امام احمد رضا اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے اَفکار کا تقابلی جائزہ‘ کے عنوان سے MPhil سطح کا مقالہ لکھا گیا ہے۔
15۔ جی۔ سی۔ یونی ورسٹی لاہور میں BS Honours کی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’سیرۃ الرسول a‘ کا دیگر کتبِ سیرت سے تقابلی مطالعہ کیا گیا۔
16۔ ایری زونا اسٹیٹ یونی ورسٹی امریکہ میں تحریک منہاج القرآن کے انتظامی پہلو پر PhD کی جارہی ہے۔
17۔ علامہ محمد رمضان مانچسٹر یونی ورسٹی برطانیہ سے شیخ الاسلام کی شخصیت اور فکر پر PhD کا مقالہ لکھ رہے ہیں۔
18۔ منہاج یونی ورسٹی لاہور میں PhD کی سطح پر نورسی فاؤنڈیشن ترکی کے تعاون سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور ترکی کی معروف اِنقلابی شخصیت سید بدیع الزمان نورسی کے تصورِ جہاد کا تقابلی مطالعہ کیا جارہا ہے۔
19۔ چٹا گانگ یونی ورسٹی، بنگلا دیش میں MPhil کی سطح پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر اور شخصیت پر مقالہ لکھا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا اِعزاز ہے کہ آپ کی شخصیت، تعلیمات اور فکر پر اتنی یونی ورسٹیز میں تحقیقی کام کرایا جا رہا ہے۔
منجانب: محمد فاروق رانا (ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ)
تبصرہ