منہاج یونیورسٹی میں ہونہار طلباء کے اعزاز میں تقریب 3 فروری منعقد ہوگی

لاہور (2 فروری 2018) منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیر اہتمام نصابی وغیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ہونہار طلباء وطالبات کے اعزاز میں 3 فروری کو ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے، تقریب کی صدارت ڈپٹی چیئرمین بورڈ آف گورنر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر حسین محی الدین کریں گے، تقریب میں علمی، سیاسی، کھیل، شوبز سے وابستہ اہم شخصیات شرکت کریں گی، منہاج یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) مبشر اقبال نے تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ غیر نصابی سرگرمیوں سے نہ صرف تعلیمی پروگرامز کو آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے بلکہ ان کی بناء پر طلباء کو اپنی فطرتی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی ملتے ہیں، انہوں نے اساتذہ پر زور دیا وہ طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اہمیت سے بھی آگاہ کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top