فیصل آباد: منہاج القرآن کے زیراہتمام کشمیر ڈے پر سیمینار

تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 62 کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر سیمینار منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن کے قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم، راناکرامت علی، سہیل مقصود، غلام محمدقادری، حافظ سرفراز احمد، میاں ساجدحسین، حکیم عبدالمجید، شبیرحسین موجود تھے۔

تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم رانا رب نواز انجم نے کہا ہے کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوامِ متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔ اس حوالے سے عالمی سطح پر پائی جانے والی سرد مہری دنیا کے لئے سوالیہ نشان ہے۔ کشمیر کا مسئلہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونا چاہیے اور اس کی قراردادوں پر عمل درآمدوقت اہم ترین ضرورت ہے۔ کشمیریوں کا حقِ خود ارادیت عالمی طور پر مسلمہ ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی ترک کر کے مکالمے کا دروازہ کھولے اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کی ٹیبل پر مسئلہ کو حل کیا جائے۔

رانا رب نواز نے کہا کہ انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ بالخصوص امریکہ برطانیہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنی قومی وبین الاقوامی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔ کشمیری نوجوانوں کی تیسری نسل پرامن طریقے سے استصواب رائے کا حق مانگ رہی ہے دنیا اس امن پسندی کو موقع غنیمت سمجھے اور کشمیری عوام کو ان کا حق لوٹائے، انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ سے زائد کشمیری جانوں کے نذرانے دے چکے، اس سے دوگنا زیادہ شہری زخمی و اپاہج ہوئے جن میں بچے، خواتین، بزرگ اور نوجوان سبھی شامل ہیں۔ یہ قربانیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ کشمیری عوام 70سال کے بعد بھی استصواب رائے کے حق کیلئے عالمی برادری کے وعدوں پر عملدرآمد کی منتظر ہیں۔

سیمینار میں دیگر مقررین نے کہا کہ آج استصواب رائے کے حق کی جدوجہد کی باگ دوڑ کشمیری نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے جس مقصد کے حصول کی جدوجہد کی قیادت نوجوان کررہے ہوں اسے کامیاب ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ افسوس پارلیمنٹ نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے کی نذر کرنے کے معاملہ پر نواز حکومت کی کبھی باز پرس نہیں کی، انہوں نے کہا کلبھوشن کے معاملہ پر خاموشی اختیار کرنے والے نواز شریف نے کشمیرکاز کو نقصان پہنچایا، جو نام نہاد وزیراعظم قومی سلامتی کے خلاف نیٹ ورک چلانے والے شخص کا نام لے کر مذمت نہ کر سکے اس سے یہ توقع کرنا کہ وہ کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی سنجیدہ کردار ادا کرے گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top