ڈاکٹر حسین محی الدین کا محمد اقبال مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر اظہار افسوس

لاہور (12 فروری 2018) صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈائریکٹر سپورٹس محمد اقبال مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات بلندی کیلئے دعا کی انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔

دریں اثناء عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور، جی ایم ملک، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، بشارت جسپال، حافظ غلام فرید و دیگر رہنماؤں نے محمد اقبال مرتضیٰ کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top