ساؤتھ افریقہ: پائن ٹاؤن میں حلقہ درود کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ پائن ٹاؤن کے زیراہتمام حلقہ درود 11 فروری 2018ء کو منعقد ہوا، جس میں پائن ٹاؤن کے عہدیداران و وابستگان نے خصوصی شرکت کی۔ علامہ اسد حسینی نے تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز کیا۔ علامہ ایوب طفیل قادری نے نعت رسول مقبول کی سعادت حاصل کی۔

صدر منہاج القرآن نٹال علامہ طاہر رفیق نے تعلق باللہ اور محبت رسول کی اہمیت پر مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن دنیا بھر میں امن و محبت کا پیغام عام کر رہے ہیں۔ پروگرام کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، اس موقع پر حاضرین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔ آخر میں حاضرین میں ضیافت بھی تقسیم کی گئی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top