ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67ویں سالگرہ پر ایوان اقبال لاہور میں ’’سفیر امن‘‘ سیمینار ہو گا

سربراہ عوامی تحریک ایک دن کیلئے حکومت میں نہیں رہے اور پوری دنیا میں اسلامی تعلیمی مراکز قائم کیے: خرم نوازگنڈاپور
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت ساڑھے 6 سو سکولوں کا قیام تعلیمی شعبہ میں عظیم خدمت ہے: رفیق نجم
قائد انقلاب کی ذات ہزاروں خاندانوں کو روزگار کا باوقار وسیلہ بنی: نوراللہ صدیقی

لاہور (16 فروری 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 17 فروری کو ایوان اقبال لاہور میں تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیر اہتمام سفیر امن کانفرنس ہو گی جس میں لاہور کے تمام ٹاؤنز سے عہدیدار اور کارکن شریک ہونگے، سفیر امن کانفرنس کے مہمان خصوصی صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین ہونگے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب 19 فروری کو منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ہو گی۔

مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ڈاکٹر طاہرالقادری نے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی اہمیت اجاگر کی۔ الحمدللہ انہی آرٹیکلز کے تحت پاکستان کی ایک جھوٹے سے جان چھوٹی۔ انہوں نے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک ایک دن کیلئے حکومت میں نہیں رہے اس کے باوجود انہوں نے اللہ کے فضل و کرم سے دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں اسلامک سنٹرز اور تعلیمی نیٹ ورک قائم کیا۔ یہ اسلامک سنٹرز نوجوان نسل کو اسلام، امن، محبت، اعتدال کی تعلیم و تربیت دے رہے ہیں۔

نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے قائم کردہ تعلیمی ادارے پاکستان میں شرح خواندگی میں اضافہ میں پیش پیش ہیں۔ پاکستان بھر میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام قائم ساڑھے 6 سو سکولوں میں 10 ہزار سے زائد اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ، ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے سستی اور معیاری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی تنہا ذات ہزاروں خاندانوں کے روزگار کا وسیلہ اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کے باعزت اور باوقار مستقبل کی ضمانت ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری پاکستان کے وہ واحد سپوت ہیں کہ جن کی امن پسندی اور علم دوستی کا چرچا شرق و غرب تک پھیلا ہوا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری اسلام اور پاکستان کا فخر ہیں۔

سفیر امن سیمینار کے منتظمین میں حافظ غلام فرید، افضل گجر، اشتیاق حنیف مغل، علامہ امداد اللہ، حاجی محمد فرخ، یونس نوشاہی، عمر اعوان شامل ہیں۔ رہنماؤں نے بتایا کہ سفیر امن سیمینار میں لاہور بھر کے تمام ٹاؤنز سے عہدیدارکارکن شریک ہونگے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top