لیہ: منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام محفل میلاد

منہاج القرآن یوتھ لیگ لیہ کے زیراہتمام ضلعی صدر یوتھ لیگ حسنین رضا کی رہائش گاہ چک نمبر 302 میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز قاری عطا المصطفیٰ نے تلاوت قرآن پاک کی تلاوت سے کیا جبکہ زاہد منظور اور ساجد علی چشتی نے نعت پڑھی۔ پروگرام میں مرکزی ناظم دعوت علامہ غضنفر حسنین قادری نے خطاب کیا۔ محفل میں عمران مدنی نے اسٹیج سیکٹری کے فرائض سرانجام دئیے۔ اہل علاقہ اور منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان کی بڑی تعداد اس محفل میں شریک تھی، آخر میں دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top