ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ پر کینیڈا میں تقریب
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 67 ویں سالگرہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں منائی گئی۔ کینیڈا ٹورنٹو میں ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پوتوں حماد مصطفی المدنی اور احمد مصطفی العربی نے ان کیلئے کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا۔
مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں کارکنان، عہدیداران کی طرف سے 23 بکرے قربان کئے گئے۔ شہر شہر سالگرہ کے کیک کاٹے گئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کیلئے دعائیں کی گئیں۔ سربراہ عوامی تحریک نے دنیا بھر سے کارکنان، سیاسی، سماجی، مذہبی لیڈر شپ کی طرف سے نیک تمناؤں کے اظہار شکریہ ادا کیا۔
سالگرہ کے حوالے سے لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں تقریبات منعقد ہوئیں اور کیک کاٹے گئے۔ بیرون ممالک کینیڈا کے علاوہ امریکہ، برطانیہ، سپین، ڈنمارک، ہالینڈ، ناروے، آسٹریلیا، ساؤتھ افریقہ کے مختلف شہروں میں منہاج القرآن کے اسلامک سنٹرز میں خصوصی تقاریب منعقد ہوئیں اور ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انسانیت کیلئے انجام دی جانے والی علمی تحقیقی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔
عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہدحسین، سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور و دیگر رہنماؤں نے بھی اپنے قائد کو مبارکباد دی۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، بریگیڈئر (ر) مشتاق احمد، رفیق نجم، احمد نواز انجم، جواد حامد، علامہ امداد اللہ، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، مظہر محمود علوی، حافظ غلام فرید، شہزاد رسول، سہیل احمد رضا، عرفان یوسف، فرح ناز نے بھی ڈاکٹر طاہرالقادری کو 67 ویں سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ