جنوبی کوریا: سیئول میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی سالگرہ تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ جنوبی کوریا میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (جنوبی کوریا) اور پاکستان عوامی تحریک (جنوبی کوریا) کے زیر اہتمام 19 فروری 2018ء کو سیئول (اتیوان سٹی) بمبئی گرل ہوٹل میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی صدر پاکستان بزنس ایسوسی ایشن (جنوبی کوریا) مدثر چیمہ، شفیق خان، صوبہ خان۔علامہ محمود مسعود، محمد اصغر بانگی، علی تبسم، حافظ طاہر اقبال، ڈاکٹر محمد اختر، صدر منہاج ویمن لیگ جنوبی کوریا باجی گلشن اسرار، آمنہ بانگی اور خواتین کی کثیر تعداد کے علاوہ کوریا بھر سے سینئر عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

پروگرام میں علامہ محمود مسعود قادری نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لئے بالخصوص اورعالمی برادری کے لیے بالعموم خدمات کا احاطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک منہاج القرآن کر محاذ پر اسلام کا روشن پہلو روشناس کرانے کے لئے کوشاں ہے۔ پروگرام کے اختتام پر علی مردان قادری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انتظامیہ کمیٹی کو کامیاب پروگرام پر خصوصی مبارکباد دی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top